اسلام آباد:حکومت نے پولٹری اندسٹری کو فروغ دینے کیلئے انڈوں،مرغی، زندہ چکن،چوزوں کی پیداوار کیلئے انڈوں اور گوشت سمیت مجموعی طور پر8 پولٹری مصنوعات کی برآمد پر 0.78 فیصد سے 3.12 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے پولٹری انڈسٹری کو مراعات دینے کیلئے 5 مارچ 2009 کو جاری ہونے والے ایس آر او میں ترامیم کردی ہیں۔
ترمیمی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کی جانب سے انڈوں سے چوزوں کی پیداوار،برائلر چوزوں کی پیداوار کیللئے انڈوں،چکن سمیت دیگر پولٹری مصنوعات کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والے109 اقسام کے خام مال کی درآمد سے پیدا ہونے والی 7 اقسام کی پولٹری مصنوعات برآمد کرنے پر 0.78 فیصد سے 3.12 فیصد تک ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت فراہم کی جائے گی۔