فٹبال پریمیئر لیگ، لیورپول نے لیسٹر سٹی کو تین صفر سے ہرا دیا

لندن:فٹبال پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیورپول نے حریف لیسٹر سٹی کو تین صفر سے ہرا دیا، دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

اینفیلڈ میں فٹبال کے بڑے مقابلے میں دفاعی چیمپئن لیورپول اور لیسٹر سٹی کا آمنا سامنا ہوا۔ کورونا کے باعث محمد صلاح کی عدم شرکت کے باوجود لیسٹر سٹی دبا ؤکا شکار رہی۔

اکیسویں منٹ اون گول سے سکور ایک صفر ہوا، اکتالیسویں منٹ جوٹا نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا، اسی دو صفر کی برتری سے دوسرے ہاف کا آغاز ہوا۔

 چھیاسویں منٹ فرمینو کے گول سے سکور تین صفر ہو گیا، اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔لیور پول کو بڑی جیت کا بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی سے دوسرا نمبر ملا،

 بیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹوٹنہم کے ہم پلہ ہو گئی۔ محمد صلاح کی ٹیم نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نظریں جما لیں‘ پریمیئر فٹبال لیگ کا شمار دنیائے فٹبال کے اہم ترین ٹورنامنٹس میں ہوتا ہے۔