امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے چھٹی بار سال کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیت لیا ہے
30 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے ہر سال امریکا میں ہونے والے میوزیکل ایوارڈز 'امریکن میوزک ایوارڈز' (اے ایم اے) میں مسلسل تیسرے سال اور مجموعی طور پر چھٹی بارسال کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈاپنے نام کیا ہے
رواں سال کے امریکن میوزک ایوارڈز میں ٹیلر سوئفٹ کو مجموعی طور پر 4 نامزدگیاں ملی تھیں، جن میں سے وہ تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 22 نومبر کو لاس اینجلس میں ہونے والی ورچوئل تقریب میں اگرچہ ٹیلر سوئفٹ آن لائن دستیاب نہیں رہیں تاہم اس کے باوجود وہ بڑے ایوارڈ سمیت مجموعی طور پر تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے رواں سال مسلسل تیسری بار بہترین گلوکارہجبکہ مجموعی طور پر چھٹی بار مذکورہ ایوارڈ اپنے نام کیا، وہ 6 بار یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی گلوکارہ بھی بن گئیں۔