پاکستانی اداکارہ حرا مانی کا شادی کی تقریب میں نازیبا لباس پہن کر بالی وڈ گانوں پر رقص کرنا تنقید کی زد میں آگیا۔
حرا مانی کی شوخ مزاجی کے قصے بھرے پڑے ہیں اور وہ اپنے سب سے پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شوخ مزاجی کا کھل کر مظاہرہ بھی کرتی رہتی ہیں۔
حرا مانی انسٹاگرام پر اکثر و بیشتر تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں کہیں وہ گانوں پر رقص کرتی دکھتی ہیں تو کہیں مشہور ڈائیلاگز پر اداکاری یا لپ سنکنگ کرتی نظر آتی ہیں۔
حرا مانی ان دنوں 'سن میرے دل' میں 'ہمشہ' نامی کردار نبھاتی دکھ رہی ہیں جس کا پہناوا مغربی طرز کا ہے اور وہ بے انتہا اسٹائلش کردار ہے۔
حرا مانی کا گانا گانے اور ڈانس کرنے کا شوق اکثر انہیں تنقید کے نشانے پر لانے میں اہم کردار ادا کرتا نظر آتا ہے لیکن اداکارہ کو اس بات سے کئی فرق نہیں پڑتا اور وہ اپنی دنیا میں مگن رہتی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی کی ایک چند ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ شادی کی تقریب میں پُرجوش انداز میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پورٹس کے مطابق حرا مانی کے ڈانس کی یہ ویڈیو انکے بھائی کی ڈھولکی نائٹ کی ہے جس میں انکے انکے بھائی کے علاوہ شوہر مانی بھی ڈانس کرتے دکھے۔
ویڈیوز میں حرا مانی کو بالی وڈ کے گانوں پر ناچتے گاتے دیکھا جاسکتا ہے جن میں 'ڈھول باجے' ، 'چلو عشق لڑائیں' ، 'فیویکال'، 'لیٹس ناچو' و دیگر شامل ہیں۔
حرا مانی کا صرف رقص ہی نہیں بلکہ انکے لباس پر بھی شدید تنقید کی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے چھوٹے بلاؤس کے ساتھ لہنگا پہن رکھا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں جن میں سے زیادہ تر منفی ہی ہیں مثبت تبصرے کرنے والے ایک آد صارف ہی ہیں جو اداکارہ کے ڈائے ہارٹ فینز ہیں۔
ایک ناقد نے لکھا کہ 'پُرانے زمانے میں بادشاہ لوگ خواتین سے رقص کروا کر ان پر پیسے پھینکتے تھے اور سوشل میڈیا پر اب ہمیں سب مفت میں دیکھنے کو ملتا ہے'۔
ایک اور ناقد نے لکھا کہ 'حرا مانی اسی لیے آپ کو کوئی اپنی شادی میں نہیں بُلاتا، ایسی ہوجاتی ہیں کیونکہ آپ فوراً'۔