لاہور: کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے کیے پنجاب حکومت نے دکانیں شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکمت کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا یہ فیصلہ کورونا کے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ کیا گیا ہے۔ جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی ملازمین کی تعداد 50فیصد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ملازمین کو گھر سے کام کام کرنے کا کہا گیا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کی گئی ہے۔
لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ دکانیں 6 بجے بند کرنے کے فیصلے سے مارکیٹوں میں رش بڑھے گا، وقت کم نہ کیا جائے، تاجر کورونا ایس او پیز پر 100فیصد عمل کریں گے۔