لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے انتقا ل کی خبر تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
چودھری احمد مختار سال 2008 سے سال 2013 تک وزیر دفاع رہے جبکہ وہ مختلف ادوار میں وزیر دفاع، وزیر پانی و بجلی اور وزیر تجارت بھی رہ چکے تھے۔
چودھری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو یاد رکھا جائے گا۔