کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، یہ کہنے والے صحت اور روزگار کے دشمن ہیں،اسد عمر  

اسلام آ باد: وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا ہے کہ جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، وہ آپ کی صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل 3009 کورونا کیسز کا اضافہ ہوا۔

 59 اموات ہوئیں جبکہ 324نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے اور آکسیجن بیڈزپر 116 مریضوں کا اضافہ ہوا۔


  یہ ایک دن کے اعدادوشمار ہیں، جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، وہ صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔