لاہور:سوشل میڈیا پر ایک بارپھر نامور گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی جبکہ عطا اللہ عیسی خیلوی نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پرستاروں کی دعاؤں سے بالکل خیریت سے ہوں۔
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاکہ جھوٹی خبر کے بعد دنیا بھر سے فون آ رہے ہیں، مجھے اندازہ ہے کہ لوگ مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی میرے انتقال کی خبر پھیلائی گئی تھی، میرے بچے اور فیملی بھی اس خبر پر بے حد پریشان ہیں، میری درخواست ہے اس طرح کی خبریں بنا تصدیق نہ دی جائیں۔