بیونس آئرس:ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا مقصد میرا ڈونا کی موت کا سبب جاننا ہے کہ کیا واقعی موت کی وجہ طبعی محرکات ہیں۔
گزشتہ روز ڈیاگو میرا ڈونا کا انتقال ہو گیا تھا اور اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سابق فٹبال سٹار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔
ادھر صدارتی محل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت کو دارالحکومت بیونس آئرس کے صدارتی محل میں تین روز تک رکھا جارہا ہے،۔
سپورٹس ہیرو کی میت جمعرات سے ہفتے تک صدارتی محل میں رکھ دی گئی ہے۔