آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں 8 ماہ بعد شائقین کی دوبارہ اسٹیڈیم میں واپسی ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے بعد بتدریج بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ تو بحال ہو گئی لیکن شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔تاہم اب بھارت اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے میدان میں شائقین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا اورآج سڈنی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں گنجائش کے مقابلے میں 50فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔