اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مردوں کوخواتین کی عزت اور صنفی ادب و احترم سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ ملزمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے فیصلے پر نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی نڈر فیصلہ لیا ہے تاہم یہ مسئلے کا کوئی ٹھوس اور مستقل حل نہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمیں مردوں کو صنفی ادب و احترم کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کو برابراور ایک ہی طرح کے مواقع میسر ہیں۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ مردوں کو خواتین کے عزت و احترام اور ان کی سماجی ذمہ داریوں سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔