پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات یوٹیوب چینل کے ایک شو میں جلو گرہوئیں جس میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ اپنے جیون ساتھی میں کیا خصوصیات دیکھتی ہیں۔
سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے مردانہ وجاہت والے لڑکے پسند ہیں جن کا دراز قد ہو جب کہ گوری چٹی رنگت نہ بھی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔
بعدازاں میزبان نے کہا کہ ان کی نظر میں بالکل ایسا ہی ایک مرد ہے جس پر مہوش نے پوچھا کہ وہ کون ہے؟
میزبان نے کہا کہ وہ بہت مقبول، اثرو رسوخ والے اور پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں جس پر مہوش نے میزبان سے کہا کہ کہیں وہ بلاول تو نہیں؟
میزبان نے اداکارہ سے کہا کہ بلاول سے کیا پریشانی ہے جس پر مہوش نے کہا کہ بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں وہ اچھے ہیں۔
مہوش کے جواب پر میزبان نے فوراً کہا کہ اگر میں بات آگے چلاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہو گا جس پر مہوش کہتی ہیں کہ مجھے بلاول سے شادی کرنے پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔