کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ رباب ہاشم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
پاکستانی ڈرامے ‘نہ کہوتم میرے نہیں، ضد، پیا من بھائے، ،منت، مرضی، کم ظرف اور میرے محسن’ سمیت دیگرڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ رباب ہاشم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
تصاویرمیں اداکارہ دلہے کے ہمراہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
2 روزقبل اداکارہ نے اپنی مایوں کی تصاویرانسٹاگرام پرشیئرکی تھیں جس سے مداحوں کی ان کی شادی سے متعلق معلوم ہوا تھا۔