کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
اس حوالے سے مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے جو اْنہوں نے آئسولیشن کے دوران لی۔
انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے مریم نفیس نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ سب کو آئسولیشن سے سلام بھیج رہی ہوں کیونکہ میں بدقسمتی سے عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہوں۔
مریم نفیس نے کہا کہ ’مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور اْس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
اداکارہ نے مداحوں سے دْعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میری جلد صحت یابی کیلئے دْعا کریں۔