بیونس آئرس:ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا نے روس کی میزبانی میں منعقدہ 2018ء کے عالمی فٹبال کپ کے فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے آنے والے رہنماؤں میں سے فلسطین کے صدر محمد عباس کے ساتھ ملاقات میں خود کو فلسطینی قرار دیا تھا۔
وائرل ویڈیو کلپ میں صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت میں میراڈونا نے کہاکہ میں دل سے فلسطینی ہوں اور ہمیشہ سے فلسطین کے حق میں رہا ہوں۔
انہوں نے انسٹا گرام پیج سے صدر عباس کے ساتھ بغلگیر ہوتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی اور پیغام میں لکھا تھا کہ ’یہ شخص فلسطین میں امن چاہتا ہے، صدر عباس کا ایک ملک ہے اور امن اس کا حق ہے۔
صدر عباس نے بھی میراڈونا کو امن کی فاختہ کی تصویر تحفتاً پیش کی۔
واضح رہے کہ میراڈونا نے 2012ء میں بھی فلسطین کے دعوے کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ میں فلسطینی عوام کا نمبر ون پرستار ہوں، میں ان کا احترام کرتا ہوں اور ان کے ساتھ تعاون کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ دنیائے فٹبال کا عظیم باب بند ہوگیا ہے، اسٹار فٹبالر میراڈونا 60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔میر
اڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا، وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔