ایل پی ایل: محمد عامراورافغان بولر نوین کےمابین تلخ کلامی،آفریدی غصہ ہوگئے

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کےدرمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ جس پر شاہد آفریدی سخت غصہ ہوئے۔

محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر افغان بولر نوین آپے سے باہر ہوگئے، بولر نے عامر کو برا بھلا کہا جس پر عامر نے بھی جواب دیا اور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا لگادیا جب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔

میچ کے بعد شاہد آفریدی نے افغان بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا ، انہیں سخت الفاظ کے ساتھ سمجھایا اور معاملہ حل کرنے کا کہا۔

واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ میںگال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سری لنکا کے بھنوکا راجہ پاکسا نائب کپتان ہیں۔