پاکستان کے معروف مارشل آرٹ ماہر اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے اسٹار جمپس کا سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ بنایا، انہوں نے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 اسٹار جمپس کیے۔
ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کی جانب سے بنایا جانے والا یہ ریکارڈ اس سے قبل 22 اسٹار جمپس کا تھا۔
عرفان محسود کو گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے تصدیقی ای میل جاری کردی ہے۔
خیال رہے کہ عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بھارت، امریکا، عراق، برطانیہ، فلیپائن اور اٹلی کے ریکارڈز بھی توڑے ہیں۔