قلی نمبر ون کے ریمیک کی شوٹنگ کے دوران فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون فلم کی ہیروئن سارا علی خان پر برس پڑے۔
ڈیوڈ دھون نے اپنے بیٹے اور فلم کے ہیرو ورون دھون کا سارا غصہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارا علی خان پر اتار دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان جلد ہی ورون دھون کے ساتھ قلی نمبر 1 کے ریمیک میں دکھائی دیں گی۔ اداکارہ نے دوران شوٹنگ اس فلم کے کچھ راز کھولے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون اپنے بیٹے اور فلم کے ہیرو ورون دھون پر کافی غصہ تھے لیکن ساری کی ساری ناراضگی انہوں نے میرے اوپر نکال دی۔
قلی نمبر 1 کے ورچوئل ٹریلر لانچ کے دوران سارا نے کہا کہ ہم ' میں تو رستے سے جا رہا تھا' گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔
اس دوران ڈیوڈ غصہ ہو گئے اور وہ مجھ پر چیخ پڑے تھے۔ کیونکہ میں شاٹ کے لئے تیار تھی لیکن کاسٹیوم میں کچھ لگانا تھا جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی تھی۔
سارا نے کہا کہ وہ (ورون) وین میں کاسٹیوم سے منسلک کچھ کام کر رہے تھے اور ڈیوڈ سر ان پر ناراض ہو گئے کیونکہ شوٹ کے لئے تاخیر ہو رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ غصہ تو ورون پر تھے لیکن انہوں نے اپنی ناراضگی مجھ پر نکال دی۔اداکارہ نے کہا کہ حالانکہ بعد میں سب صحیح ہو گیا۔
قلی نمبر 1 امیزن پرائم ویڈیو پر 25 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔ فلم میں ورون دھون اور سارا علی خان کے علاوہ پریش راول، راجپال یادو جیسے ستارے نظر آئیں گے۔