جب تک میں اوراحسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے، وسیم خان


لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔ 

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وہ ہمارے بہترین بیٹسمین اورذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں، وہ خود بھی تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری لینا چاہتے تھے۔

ان کا مستقبل روشن ہے، اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی نے اپنا بہترین وقت گزار لیا، اب بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی گروم کرنا چاہیے۔