بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کو بھی کورونا ہوگیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس سے متعلق کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
بھارتی اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے مگر وہ تمام لوگ جو ان سے گزشتہ دنوں کے دوران ملے ہیں وہ خود کو قرنطینہ کرلیں یا اپنا ٹیسٹ کروالیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ وہاں ایک لاکھ 38 ہزار افراد اب تک اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔