دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوینٹی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کی، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نیوزی لینڈ کے خلاف 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔
بیٹسمین رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسری، بھارت کے لوکیش راہول چوتھی، جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن پانچویں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
آسٹریلوی جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل ساتویں، افغانستان کے حضرت اللہ آٹھویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نویں اور روہت شرما دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، افغانستان کے ہی مجیب الرحمان دوسرے، آسٹریلوی اسپنر ایشٹن اگر تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر موجود ہیں، عماد وسیم 9ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، آسٹریلوی آل راؤنڈر میکسویل تیسرے، اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن چوتھے اور زمبابوے کے سین ولیمز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔