نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر پیٹ پیٹرسن 79 برس کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ہال آف فیم میں شامل ریسلر پیٹ پیٹرسن مختصر علالت کے بعد چل بسے، ان کے انتقال پرمعروف ریسلرز جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔
پیٹ پیٹرسن نے پہلی بار انٹرکانٹینٹل ٹائٹل اور رائل رمبل میچ تخلیق کیے، ان کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔
پیٹرسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1958 میں آبائی شہر کینیڈا سے کیا، انہوں نے اے ڈبلیو اے ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ 1978 میں رے اسٹیونس کے ساتھ جیتی۔
رنگ میں پیٹ پیٹرسن کے حریف سلوگٹر تھے، انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس میں حریف ریسلر سے بوٹ کیمپ فائٹ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں لڑی۔
پیٹرسن نے 1984 میں رنگ کو خیرباد کہا لیکن وہ مسٹرک میک مین کے ہمراہ کمنٹری کے فرائض انجام دیتے رہے۔
ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
پیٹرسن کے انتقال پر معروف ریسلر جان سینا، شین میک مین، مسٹر میک مین ودیگر کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔