لاہور: پاکستان کے معروف اداکار شان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کو ملک کے لئے بدنامی کا باعث قرار دیا ہے۔
بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے بعد شان نے اسحاق ڈارسے متعلق اپنی ایک ٹوئٹ میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے وجود کی گہرائی تک بے شرم ہیں۔
اسحاق ڈار جیسے سیاست دانوں کو ملکی سیاسی تاریخ میں بدنما داغ تصور کرنا چاہیے۔دیوارِ بے شرمی بنا کر اس پر اسحاق ڈار اور اْن جیسے تمام کرپٹ سیاستدانوں کے نام لکھ دیے جائیں تاکہ قوم جان سکے کہ کوئی کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہوجائے جھوٹ کو ہمیشہ شکست ہوگی، ایسا کرنے سے عوام میں ایمانداری اور سچائی کے اصل اقدار کے شعور کو اجاگر کیا جا سکے گا۔
اداکار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ادارے ایسے لوگوں کا سخت احتساب کریں کیونکہ ایسے لوگ نہ صرف پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بکہ ہمارے اقدار پر سوالیہ نشان بن چکے ہیں جن کے نزیک کرپشن کرنا ہی بڑی کامیابی ہے۔
بدعنوانی میں ملوث افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر اْن سے وہ تمام جائیداد اور مال واپس لینا چاہیے جو انہوں نے اپنا ضمیر اور روح کو فروخت کر کے بنائے کیونکہ ایسے لوگوں کے جھوٹ سچ کے دامن کو تار تار کردیتے ہیں۔ اپنے پیغام کے اختتام پر شان شاہد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لکھا۔