نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے دنیا بھر کے سربراہان مملکت و حکومت سے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثرہ ممالک اپنے ہاں ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔
انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کی ایک ورچوئل ماحولیاتی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اگر ماحولیاتی تبدیلیوں کے وجہ بننے والے حالات میں بہتری نہ لائی گئی، تو رواں صدی کے آخر تک زمین کے درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد تک کا اضافہ بھی ممکن ہے۔