انقرہ:دو سال کے بعد ترکی نے اسرائیل میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی ترک حکومت نے بائیڈن انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اسرائیل میں سفیر تعینات کیا۔
ترکی نے 2018 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے سفیر واپس بلایا تھا۔تاہم اب ترکی نے دو سال کے وقفے کے بعد اسرائیل کیلئے اپنا سفیر نامزد کر دیا اور صدر طیب اردوان نے 40 سالہ افق اولوتاس کو اسرائیل میں سفیر مقرر کیا ہے۔
افق اولوتاس تیز و ہوشیار، فلسطین کاز کے حامی اور ایران کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکی نے ایسے وقت میں سفیر تعینات کیا جب 4 عرب ممالک صہیونی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل ترک صدر اسرائیلی وزیر اعظم کو دہشت گرد بھی قرار دے چکے ہیں۔