ماسکو: روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کو اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر نے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو امریکا کا نیا صدر منتخب ہونے پر ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بالآخر مبارک باد دیدی۔
روسی صدر نے اپنے بیان میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری جانب سے آپ کو تمام تر تعاون حاصل رہے گا۔دنیا کے امن کے لیے ہمیں تمام اختلافات کو بھلا دینا چاہیے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل مذاکرات کی میز پر حل کرلینا چاہیے۔ دنیا اس وقت ایک خطرناک وبا کا سامنا کررہی ہے جس سے باہمی اتفاق اور اتحاد سے لڑا جا سکتا ہے۔