ایوانکا ٹرمپ کا سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کے فرائض انجام دینے والی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے نظریں سینیٹ پر جمادیں ہیں، ایوانکا ٹرمپ دوہزار بائیس میں ریاست فلوریڈا سے سینیٹ کے لیے انتخاب لڑیں گی جہاں ان کا مقابلہ مارکو روبیو سے ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ ان دنوں وائٹ ہاؤس میں مشیر اعلیٰ کے فرائض انجام دے رہی ہیں، جن پر غیر منافع بخش این جی اوز کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے تاہم انہوں نے ان الزامات کو انتقامی سیاست قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔