خوشی ہے دہشتگرد ٹرمپ اقتدار چھوڑ رہے ہیں، ایرانی صدر حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ انہیں جوبائیڈن کے آنے سے زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کی خوشی ہے۔

ایران کی کابینہ سے خطاب میں صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا انہیں خوشی ہے کہ ایک لاقانونیت والا امریکی صدر جا رہا ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا خوشی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اقتدار چھوڑ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سب سے زیادہ لاقانونیت والے صدر اور دہشت گرد تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے صدر جوبائیڈن کے آنے کی بہت زیادہ خوشی تو نہیں لیکن ٹرمپ کے جانے کی خوشی ضرور ہے۔

خیال رہے کہ امریکی الیکشن کمیشن نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔