افغانستان، جنگجوؤں کا 2چیک پوسٹوں پر حملہ13اہلکار جاں بحق، 4زخمی

کابل:افغان صوبہ بغلان میں شدت پسند جنگجووں نے دو چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13اہلکارجاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

 حملہ اتنا اچانک اور زور دار تھا کہ  اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، حملہ آور جاتے ہوئے افغان فوج کی گاڑی اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں شدت پسند جنگجوؤں نے دو چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ درجن بھر سے زائد جنگجوؤں نے صوبے بغلان کی دو چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا، حملہ اتنا چانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

حملے میں 13  اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، حملہ آور جاتے ہوئے افغان فوج کی گاڑی اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

 حملے کے بعد افغان فوج کے تازہ دستوں نے قریبی علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

تاحال طالبان سمیت کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان حکام نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان بات چیت تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے جب کہ اس دوران افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔