پیرس: یورپی ملک فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون بھی عالمی کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمانوئیل میکرون کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
بیان کے مطابق صدر آئندہ ایک ہفتے کے لیے خود کو قرنطینہ کریں گے۔
اس حوالے سے ایوان صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمانوئیل میکرون کا کورونا ٹیسٹ علامات ظاہر ہونے پر کیا گیا جس کے بعد رپورٹ مثبت آگئی۔
وبا کا شکار ہونے والے صدر ملکی ایس او پیز(ہدایات) کے تحت سات دن آئیسولیشن میں رہیں گے، ممکنہ طور پر وہ ملکی اور حکومتی امور قرنطینہ سے ہی جاری رکھیں گے۔