واشنگٹن:شمال مشرقی امریکا میں برفانی طوفان کے باعث حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں 2، پینسلوانیا اور کینساس میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا جب کہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
نیویارک میں برف میں دھنسی کار سے 10 گھنٹے بعدایک شخص کو نکال لیا گیا۔
طوفان کے باعث 70 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے اور 2 روز میں 770 سے زائد فلائٹس منسوخ ہوئیں۔
میئربوسٹن کا کہنا تھاکہ یہ 19 ماہ میں پہلا بڑا برفانی طوفان ہے۔