کراچی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مار بھارت کو برسوں یاد رہے گی۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ سو رہے تھے، اٹھ کر سکور دیکھا تو 369 تھا انہیں یقین نہیں آیا، آنکھیں صاف کرکے پھر دیکھا تو 36 رنز پر بھارت کے 9 کھلاڑی آؤٹ تھے
انہوں نے 4 بار آنکھیں مل کر دیکھا، آسٹریلیا نے بھارت کو بہت بْری طرح مارا، انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یاد رہے کہ گرین کیپس کا ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین ٹوٹل 49 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں 2013 میں سامنے آیا تھا۔