واشنگٹن:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کے لئے مارشل لاء نافذ کرنے کے بارے میں گشت کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ملک میں مارشل لا ء نافذ کرنے کے اقدام کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے اس خبر کو پھیلانے والے ذرائع ابلاغ پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر اس طرح کی غلط رپورٹیں شائع کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے ٹرمپ کے بعض قریبی ساتھیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ان کے حق میں پلٹانے کیلئے انہیں مارشل لا نافذ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر اپنے قریبی ساتھیوں سے صلاح و مشورہ بھی کیا ہے۔
ماشل لاء نافذ کرنے کے بارے میں اپنے مشیروں کیساتھ صلاح و مشورے کے بارے میں سامنے آنے والی رپورٹوں پر ٹرمپ کا فوری ردعمل سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی امور کے سابق مشیر فلین نے تجویز دی تھی کہ امریکی صدر، ملک میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کیلئے مارشل لاء نافذ کر دیں۔