افغانستان میں 2بم دھماکے، ہائی وے پولیس چیف سمیت 7 افراد جاں بحق

کابل؛افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب دو  بم دھماکوں  کے نتیجے میں ہائی وے پولیس چیف سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ 

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغانستان پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبہ پروان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بجے صوبائی دارالحکومت چاریکار شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ میں سڑک کے کنارے نصب2  بم دھماکوں  کے نتیجے میں صوبائی ہائی وے پولیس چیف ولی محمد سمیت پانچ پولیس اہلکار  اور 2 شہری جاں بحق   جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔