لندن:کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں افراتفری پھیل گئی، لندن سے نکلنے کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بارہ ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دیں۔
کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی۔
اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔
برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ۔
ہزاروں افراد ائیر پورٹس، سڑکوں اور ریلوے اسٹیشنز پر پھنس گئے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ائیرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز پر رش ہے۔