برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی تبدیل شدہ قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کووڈ وائرس ٹو کی جینیاتی طور پر اس تبدیل شدہ شکل کو سائنس دانوں نے بی ون ون سیون کا نام دیا ہے۔
ستمبر میں انگلینڈ میں سامنے آنے والے اس وائرس میں جینیاتی طورپر 23 تبدیلیاں یعنی میوٹیشنز نوٹ کی گئی ہیں، یہ 50 سے 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے مگر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ محض اس لیے بھی ہو سکتا ہے کہ یہ گنجان آبادی میں رہنے والوں کو لاحق ہوا ہو جن سے وائرس پھیلنا نسبتاً آسان ہوتا ہے۔
دیگر کا خیال ہےکہ یہ وائرس بچوں میں بھی اتنی ہی تیزی سے پھیل رہا ہےجس قدر بڑوں میں سرائیت کررہاہے۔
تاہم اس سے بچنے کے لیے بھی وہی احتیاطی اقدامات درکارہیں جو دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہیں۔ جب کہ نئی ویکسین اس سے بھی بچا سکے گی۔