برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی تبدیل شدہ نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلنے لگی جس کے باعث پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک نے برطانیہ سے فضائی اور زمینی رابطے توڑ لیے۔
سارس کوویڈ وائرس ٹو کی جینیاتی طور پر اس تبدیل شدہ شکل کا نام بی ون ون سیون ہے۔
ستمبر میں انگلینڈ میں سامنے آنے والے اس وائرس میں جینیاتی طور پر 23 تبدیلیاں ہیں۔ماہرینِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ اس نئی قسم سے بچنے کے لیے بھی ماسک سے چہرے کو ڈھکنا، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال ضروری ہے، اس کے خاتمے کے لیے ویکسین کارگر ہو گی۔