نیپئر:تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیپئر میں کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے اور ڈیون کونوے 63 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے اور پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کیلیے تیسرا اور آخری میچ جیتنا ضروری ہے۔
۔