نیپیئر:پاکستان نے تیسرے ٹی 20میچ میں اوپنر محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بدولت 4وکٹوں سے شکست دیدی۔
محمد رضوان نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 59بالوں میں 89رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
نیپیئر میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20میچ میں پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین سات وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں 173رنز سکور کئے اور پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے 174رنز کا مشکل ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف محمد رضوان نے اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت ممکن بنا دیا اور 89رنز کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر مارٹن گپٹل نے 19 رنز سکور کئے حارث رؤف کی گیند پر کپتان شاداب خان نے ان کا کیچ لیا۔جبکہ ٹم سیفرٹ نے 20بالوں میں 35رنز کی اننگ کھیلی۔انہیں فہیم اشرف نے بولڈ کیا۔
کین ولیم سن بھی صرف ایک رنز پر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ڈیون کانوے نے 63رنز سکور کئے اورٹیم کا سکور 173رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ حارث رؤف کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دیکر پویلین لوٹے۔
گلین فلپس نے 31، نیشم 2، جبکہ سکاٹ 14رنز بناسکے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر 173رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے بلے بازی کا آغاز کیا تو اوپنر حیدر علی تیسرے میچ میں بھی ناکام رہے اور 9بالز کھیل کر صرف 11رنز سکور کرسکے۔
اس کے بعد محمد حفیظ نے اوپنر محمد رضوان کیساتھ سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا۔محمد حفیظ 29بالوں میں 41رنز سکور کرکے کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 3چھکے بھی لگائے۔
اس کے بعد محمد رضوان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور پاکستان کو جیت کے انتہائی قریب لے جا کر 19.1اوورز میں 171کے مجموعی سکور پر 89رنز کی میچ وننگ اننگ کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان نے 19.4اوورز میں 6وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ میچ میں شاندار 89رنز کی اننگ کھیلنے پر محمد رضوان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے 2میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ نے 2-0سے سیریز اپنے نام کی۔