ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں بلکہ ایک قسم کی خودکشی ہے۔
میراڈونا کے ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے، خوراک اور دوائی وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی۔
میراڈونا کے ڈاکٹر کے مطابق میراڈونا کی موت کو خودکشی کی ایک قسم کہا جاسکتا ہے
ڈیاگو میراڈونا نے بستر مرگ سے اپنی سابق گرل فرینڈ ویرونیکا اوجیڈا کے شوہر ماریو بوڈری کو میسج کیا تھا۔
وفات سے چند گھنٹے قبل بھیجے گئے پیغام میں میراڈونا نے ماریو بوڈری سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ اور ان کے بیٹے کا خیال رکھیں۔
ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ میراڈونا کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
یاد رہے کہ انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے۔ کیریئر میں301 گول کیے۔1986 میں ارجنٹائن کوعالمی چیمپیئن بنوایا گیا۔