کورونا کی نئی قسم، زیادہ آبادی کو ویکسین لگانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، سی ای او بائیواین ٹیک

دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک کے سی ای او اُور ساہن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق اُور ساہن کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کی وجہ سے وسیع تر مدافعاتی عمل کا حصول بھی مزید وقت طلب ہو سکتا ہے۔

تایم بائیو این ٹیک کے سی ای او نے سائنسی اعتماد ظاہر کیا کہ فائزر بائیو این ٹیک کی موجودہ ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف مؤثر رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی قسم میں 9 ڈی این اے تبدیلیاں ہیں لیکن ویکسین میں 1270 امائینو ایسڈ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ویکسین کی لحمیاتی ترکیب 99 فیصد برقرار ہے۔