استنبول:ترک صدر طیب اردوان کے بھتیجے علی اردوان 73 برس کی عمر میں کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
علی اردوان صدر رجب طیب اردوان کے سوتیلے بھائی کے بیٹے تھے، اردوان کے سوتیلے بھائی حسن اردوان کا انتقال 2006 میں ہوا تھا۔
ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالن اسپیکر ترک پارلیمنٹ مصطفی شینتوب اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے صدر اردوان سے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ترکی میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اب تک کورونا وائرس سے ترکی میں 18ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔