لاہور:پی سی بی نے پی ایس ایل 2020ء میں حصہ لینے والے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز کو حتمی شکل دے دی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کراچی کنگز میں اپنے ساتھیوں عماد وسیم اور محمد عامر کے ساتھ پلاٹینم کٹیگری میں ہیں.
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پلاٹینم کٹیگری میں ہی شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھی فہیم اشرف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے لئے ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے.
پشاور زلمی کے تین کھلاڑی وہاب ریاض، کامران اکمل اور شعیب ملک کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے ہیں۔
ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود ڈائمنڈ کٹیگری میں آ گئے ہیں۔