افغا نستان، طالبان کے اجتماع پر فضائی حملوں میں 21 جنگجو ہلاک،9زخمی

کابل:افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع نوا میں طالبان کے ایک اجتماع پر فوجی طیاروں کے حملے میں مجموعی طور پر 21 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت دفاع نے جمعرات کے روز جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کے روز طالبان باغیوں کا ایک گروہ سکیورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے کے لئے ضلع نوا کے علاقے مومن خان میں جمع ہوا تھا۔

 فوجی طیاروں نے قبل از وقت اجتماع پر کارروائی میں 21 باغیوں کو موقع پر ہی ہلاک اور 9  دیگر کو زخمی کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔