بھارت،کسانوں کی حمایت، پریانگا گاندھی سمیت گانگریس کے اہم رہنماء گرفتار 

نئی دہلی:بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کو کسانوں کی مدد میں صدر سے ملاقات کیلئے مارچ مہنگی پڑ گئی۔

 حکمران انتہا پسند جماعت کے حکم پر پریانکا گاندھی سمیت  کانگریس کے متعدد انتہائی اہم رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

کانگریس رہنماؤں نے کسان بل کے خلاف قرارداد کو بھارتی صدر رام ناتھ کووندکو پیش کرنا تھا، اس موقع پر راہول گاندھی نے صدر سے ملاقات کی اور بتایا کہ مطالبات کی منظوری تک کسان احتجاج ختم نہیں کریں گے اور اپوزیشن کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے پریانکا گاندھی سمیت متعدد کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔جو کانگریس رہنما صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کے لیے مارچ کررہے تھے۔ 

کانگریس رہنماؤں نے کسان بل کے خلاف قرارداد کو بھارتی صدر کو پیش کرنا تھا۔اس مارچ میں راہول گاندھی بھی شریک تھے۔ پولیس نے مارچ کو روکا اور متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔