لاہور: قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے نئے سال میں آسٹریلین اوپن کو ہدف بنالیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اعصام الحق کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ان کی انجری میں بہتری آ رہی ہے۔
بڑھتی عمر کے لحاظ سے ریکوری کا سفر تھوڑا لمبا ہو جاتا ہے۔ پاؤں پر دباؤ کے ساتھ پریکٹس کر رہا ہوں، تھراپی بھی ساتھ چل رہی ہے۔ پرامید ہوں کہ فروری میں آسٹریلیا اوپن کے لیے مکمل فٹ ہو جاؤں گا۔
اعصام الحق نے بتایا کہ مارچ میں یورپ میں 3 سے 4 ٹورنامنٹس میں شرکت کرنی ہے۔ مارچ کے آخر میں جاپان کے ساتھ ڈیوس کپ شیڈول ہے، جاپانی ٹیم کے پاکستان آنے پر بہت پرجوش ہوں۔ جاپان کی ٹیم پاکستان آنے سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا اور ٹینس کو فروغ ملے گا۔