میلبورن:بھارتی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 195رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم مشکلات کا شکار، بھارتی ٹیم نے جواب میں پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 36رنز بنالئے تھے‘آسٹریلیا کی طرف سے مارنس لبوشگنے 48، ٹریوس ہیڈ 38اور متھیو ویڈ 30رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
بھارت کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ے جسپریت بمرانے چار،روی چندرن ایشون نے تین جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد سراج نے دو اور راویندرا جدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کے شبمان گل 28رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ جو برنز اور میتھیوویڈ نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ کینگروز کے پہلے تین کھلاڑی 38کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
بھارتی باؤلرز نے کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ پر جم کر نہ کھیلنے دیا۔ جو برنز صفر،میتھیوویڈ، 30، سٹیون سمتھ صفر، ٹریوس ہیڈ38، لبوشگنے 48، کیمرون گرین 12، کپتان ٹم پین 13، مچل سٹارک7، نیتھن لیون20 اور پٹ کمنز 9رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
جوش ہیزل ووڈ 4رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارتی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم 195رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ مچل سٹارک نے میانک اگروال کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا‘پہلے روز کے اختتام تک بھارت نے ایک وکٹ پر 36 رنز بنا لئے تھے