سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک نوجوان شہید ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے کونیگام میں بھرتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔
اسی علاقے میں نا معلوم مسلع افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔