امریکی ریاست ڈیلاس میں چھوٹا طیارہ موبائل ٹاو ر سے ٹکرا گیا، 2افراد ہلاک

واشنگٹن:امریکی ریاست ڈیلاس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد موبائل ٹاور سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا۔ جسکے نتیجے میں دو افراد  موقع پر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اْٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔طیارے میں سوار دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے دونوں افراد کی لاشوں کو نکال کرہسپتال منتقل کردیا۔

خوش قسمتی سے جہاں طیارہ گرا وہاں کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

وفاقی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔