کانگو میں مسافر کشتی ڈوب گئی،33 افراد ہلاک

کنشاسا:افریقی ملک کانگو میں مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

 کانگو کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یوگنڈا سے کانگو جانے والی  مسافر کشتی البرٹ جھیل میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

 حکام کے مطابق کشتی پر سوار افراد کورونا  وائرس کے خلاف پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واپس کانگو لوٹ رہے تھے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 33 نعشیں نکال لی گئی ہیں اور7افراد کو زندہ بچا لیا گیاہے۔